وزیراعظم انوارالحق کا ایک اور تاریخ ساز قدم، 36صوابدیدی آسامیاں ختم
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کیm سربراہی میں قائم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کا ایک اور تاریخ ساز قدم ،
ریاستی وسائل کے ضیاع کو روکتے ہوئے کفایت شعاری پالیسی کے تحتوزیراعظم سیکرٹریٹ کی 66آسامیاں محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کےسرپلس پول میں منتقل جبکہ 36صوابدیدی آسامیاں ختم کر دیں ۔
چوہدریانوارالحق نے منصب سنبھالنے کے بعد حکومت کے اخراجات کوکم سے کم کرنےکا اعلان کیاتھا
جس پر عمل پیرا آزادکشمیر کی اتحادی حکومت گزشتہ ایک سال کے دوران ریاستی وسائل کے غیرضروری استعمال کو ہرممکن حد تک کم کیا۔
حکومت آزادکشمیر کے اقدامات کی بدولت ایک سال میں اربوں روپے بچت ہوئی
جس میں سے 09ارب سے ریاست کے بے سہارا مستحق افراد کیلئے سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈقائم کیا گیا۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے وزیراعظمآفس اخراجات کو نصف سے بھی کم کر دیا
اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کی 36آسامیاں وزیراعظم سیکرٹریٹ سے ختم کرکے قومی خزانے کی بچت کی گئی
ہے۔66آسامیوں کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں بنائے گئے سرپلس پول میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 36صوابدیدی آسامیوں کو بالکل ختم کر دیا گیا ہے ۔
وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی کفایت شعاری پالیسی سے نہ صرف ریاستی وسائل کا غیرضروری استعمال رکا ہے بلکہ سالانہ ریاست کو اربوں روپے کی بچت ہورہی ہے اور کفایت شعاری پالیسی سے بچائے گئے وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیاجارہا ہے ۔