بریڈفورڈ،کنگ فشر میڈیکل سینٹر،معاشی ترقی کی بڑی پیش رفت

بریڈفورڈ میں کنگ فشر میڈیکل سینٹر،کمیونٹی ویلفیئر اور معاشی ترقی کی بڑی پیش رفت

 

جناح بزنس پارک میں کنگ فشر میڈیکل سینٹر کا قیام بریڈفورڈ کی صحت، معاشی ترقی اور کمیونٹی ویلفیئر میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا

 

بریڈفورڈ (نمائندہ خصوصئ)جناح بزنس پارک بریڈفورڈ صحت اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ڈیوک آف گلوچیسٹر، پرنس رچرڈ نے جناح بزنس پارک میں زیر تعمیر کنگ فشر میڈیکل سینٹر کے مقام کا خصوصی دورہ کیا۔

 

یہ دورہ نہ صرف جاری منصوبے کی اہمیت کا اعتراف ہے بلکہ بریڈفورڈ میں مستقبل کے صحت کے انفراسٹرکچر کی مضبوطی کی جانب ایک بڑا قدم بھی ہے۔

 

اس منصوبے کی قیادت جناح گروپ کے سی ای او سلیم جناح اختر نے کئ، جن کی وژنری سوچ اور کمیونٹی کے لیے مسلسل خدمات کو شہر بھر میں بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

 

معروف بزنس مین و سماجی شخصیت سلیم جناح اختر کی کمیونٹی کیلئے خدمات ہمیشہ قابلِ فخر رہی ہیں، جنہوں نے نہ صرف کاروباری میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں بلکہ بریڈفورڈ کی ترقی، سماجی ہم آہنگی اور فلاحی منصوبوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

شاہی مہمان کو سینٹر کے ماسٹر پلان، تعمیراتی پیش رفت، جدید طبی سہولیات اور مستقبل کے اثرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر شہر کی متعدد اعلیٰ کمیونٹی شخصیات، کاروباری رہنماؤں اور مقامی عہدیداران نے بھی شرکت کی،

 

جنہوں نے اس منصوبے کے لیے بھرپور حمایت اور اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سینٹر نہ صرف جدید علاج کی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ ہزاروں مقامی افراد کے لیے روزگار اور معاشی مواقع بھی پیدا کرے گا،

 

اس موقع پر جناح گروپ کے سربراہ سلیم جناح اختر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف ایک عمارت تعمیر کرنا نہیں بلکہ ایک ایسا ادارہ قائم کرنا ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے صحت، امید اور سہولت کا ذریعہ بنے۔

 

بریڈفورڈ کے لیے یہ لمحہ ایک بڑے اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے، جو آنے والے وقت میں شہر کی ترقی اور عوامی بہبود کے نئے دروازے کھولے گا

بریڈفورڈکنگ فشر میڈیکل سینٹرمعاشی ترقی کی بڑی پیش رفت