فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ باغ، ھل بازار، چمن کوٹ اور دھیرکوٹ بازار جہالہ، منگ بجری، ہاڑی گہل میں وزیراعظم کا فقید المثال استقبال
دھیرکوٹ/ باغ ( کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ باغ، ھل بازار، چمن کوٹ اور دھیرکوٹ بازار جہالہ، منگ بجری، ہاڑی گہل میں وزیراعظم کا فقید المثال استقبال ،پیپلز پارٹی کے کارکنان اور تاجران کی جانب سے وزیراعظم پر گل پاشی کی گئی ،
اس موقع پر پاکستان، پاک فوج، پیپلز پارٹی اور وزیراعظم آزادکشمیر کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ دورہ باغ کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مجاہد اول سرار محمد عبدالقیوم خان کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر دعا کی۔
انہوں نے اس موقع پر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ مجاہد اول جیسی شخصیات ریاست کا اثاثہ تھیں،ہمارے اسلاف ہماری پہچان ہیں۔
وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا ارجہ بازار آمد پر بھی پرتپاک استقبال کیا گیا۔ارجہ ریسٹ ہاؤس میں وزیراعظم کو پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔ ارجہ ریسٹ ہاؤس میں پی پی کارکنان اور عوام علاقہ و تاجران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وزیراعظم آزادکشمیر کا قافلہ جب منگ بجری اورہاڑی گہل پہنچا تو وہاں بھی وزیراعظم کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ باغ شہر کے باہر سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر مشتمل کئی کلو میٹر لمبے قافلے نے باغ شہر کے باہر وزیراعظم کو ویلکم کیا۔
سردار شمس خان پل باغ پر ہزاروں افراد وزیراعظم کے استقبال کے لیے موجود تھے۔باغ کے مختلف بازار جلسہ گاہ کی صورت اختیار کر گئے ۔باغ شہر کے مختلف بازاروں سے گزرتے ہوئے پی پی کارکنان ، عوام الناس اور تاجروں نے وزیراعظم پر گل پاشی کی۔
اس موقع پر پی پی کارکنان کے فلک شگاف نعروں نے ماحول گرما دیا۔وزیراعظم آزادکشمیر جب جلسہ گاہ میں داخل ہوئے تو ہزاروں افراد نے کھڑے ہو کر انہیں ویلکم کیا۔
سابق صدر و وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، موسٹ سینئر وزیرمیاں وحید،سابق وزیر سردار قمر الزمان خان، وزراء حکومت ملک ظفر، محترمہ نبیلہ ایوب، ممبر اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی مشیر حکومت احمد صغیر بھی موجود تھے۔جلسہ گاہ میں وزیراعظم کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی گئی۔
فضاء پیپلزپارٹی کے قائدین اور وزیراعظم کے فیصل ممتاز راٹھور کےحق میں نعروں سے گونج اٹھی