پی ٹی آئی آزادکشمیر فنڈنگ معاملہ سابقہ ہے،الیکشن کمیشن کو مطمئن کرینگے،ذوالفقار عباسی

پی ٹی آئی آزادکشمیر فنڈنگ معاملہ سابقہ ہے،الیکشن کمیشن کو مطمئن کرینگے،ذوالفقار عباسی

مظفر آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے 2021 تا جون 2023 تک کی فنڈنگ پر اعتراضات ۔

2021 تا 2023 بیرسٹر سلطان محمود اور سردار تنویر الیاس صدر جبکہ راجہ منصور جنرل سیکرٹری رہے ۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی فنانس ٹیم الیکشن کمیشن کو مطمئن کرنے کیلئے پر عزم ۔

فنانس سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر ذوالفقار عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ

پی ٹی آئی نے جون 2023 تک الیکشن کمیشن میں اپنی آڈٹ شدہ مالیاتی رپورٹس جمع کروا رکھی ہیں جن پر الیکشن کمیشن نے اعتراضات لگائے ہیں۔

یہ اعتراض پارٹی کے موجودہ صدر سردار عبد القیوم خان نیازی کے دور صدارت سے نہیں بلکہ اس سے پہلےادوار سے ہے۔

پی ٹی آئی کی فنانس اور لیگل ٹیمیں الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں اورانشا اللہ الیکشن کمیشن کے اٹھائے گے تمام اعتراضات پر انہیں تسلی بخش جواب دیتے ہوئے انہیں مطمئن کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فصیلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے، پاکستان تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان پر آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کو آگے جانا ہے تو تحریک انصاف اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ملک کے ساتھ بہت کھلواڑ ہوچکا، اب کہنا چاہتے ہیں کہ ’نومور‘ ۔ ہم اس ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہم سمجھتے ہیں کہ کہ اگر اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو پھر تحریک انصاف اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

الیکشن کمیشن کو مطمئنپی ٹی آئی آزادکشمیر فنڈنگ معاملہذوالفقار عباسی