موجودہ دور میں سوشل میڈیا کا اثر و رسوخ سب سے زیادہ ہے،فیصل ممتاز راٹھور
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیرصدارت محکمہ اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات سردار عدنان خورشید نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کا اثر و رسوخ سب سے زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور اخبارات بھی معلومات کے تبادلے اور عوامی رائے تک رسائی کے لیے بڑی حد تک سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مثبت اور تعمیری مواد کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہمارا مثبت امیج اجاگر کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں ذمہ دارانہ اور صحت مند ڈیجیٹل کلچر کو فروغ ملے۔
انہوں نے کہا ہے محکمہ اطلاعات کو میڈیا کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم ظفر محمود خان، پریس سیکرٹری برائے وزیراعظم آصف راٹھور، محکمہ اطلاعات کے افسران راجہ سہیل خان، سید آصف حسین نقوی اور راجہ عبدالباسط خان بھی موجود تھے۔
****