آفاق عادل چیرمین ضلع زکوتہ و عشر کمیٹی راولاکوٹ پونچھ تعینات
مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر لیبر بورڈ کے چیرمین سردار آفاق عادل کو چیرمین ضلع زکوتہ و عشر کمیٹی راولاکوٹ پونچھ تعینات کر دیا گیا۔
ان کی مدت تین سال کیلئے ہے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری تابع خوشنودی حکومت ہو گی۔
سردار آفاق عادل کو اہم حکومتی ذمہ داری سونپے جانے پر پیپلز پارٹی کے جیالوں، سیاسی اور سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے فیصلے کو بے حد سراہا ہے۔