جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر حویلی کہوٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر حویلی کہوٹہ میں احتجاجی مظاہرہ
حویلی کہوٹہ (کشمیر ایکسپریس نیوز) جموں کشمیر جوائنٹ عوامی

ایکشن کمیٹی کی کال پر حویلی کہوٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

اور بازار کا چکر لگاتے ہوئے ایکشن کمیٹی حویلی کے قائدئن سہیل

مسعود ایڈووکیٹ ممبر ایکشن کمیٹی ،حافظ مشاق الرسول صدر انجمن

تاجران حویلی ، مظہر غفور فاروقی ایڈووکیٹ نائب صدر بارایسوسی ایشن

، سید آفتاب گیلانی صدر یوتھ الائنس حویلی ، افتخار گیلانی ، منظور ڈار ،

فہیم بخاری ، چوہدری عبدالعزیز نمبر دار ، خالد فاروقی اور احسن کشمیر

ی اور دیگر نے پر یس کانفرنس سے خطاف کرتے ہو ئے کہا کہ ایکشن

کمیٹی کے تمام مطالبات پر حکومت من اعن عمل کرے اور جلداز جلد

نوٹیفکیشن جاری کرے ۔ اسیران رہنماوں کو رہا کیا جائے اور مقدمات ختم

کیے جا ئیں ۔ ریاست کے اندر غیر قانونی اقدامات کی مذمت کی گی اور

عوامی حقوق کی خاطر آزاد کشمیر کے لوگوں کے جس طرح یک جان

ہوکر تحریک میں حصہ لیا اس پر پوری قوم کے سرفخر سے بلند ہوئے ہیں

مقررین نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لبیک کہیں

گے اور بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔ آج کے اجتماع میں وکلاء ، انجمن

تاجران، یوتھ الائنس اور طلبا نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ ایک سال

سے پر امن جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔ حکومت اشرافییہ کی

مراعات ختم کرے نیشنل گرڈ سٹیشن آزاد کشمیر بنائے اور آزادکشمیر

سے پیدا ہونے والی بجلی کا انتظام آزادکشمیر کے حوالے کیا جائے ۔

بلدیاتی نمائیدوں کو اختیارات دیے جائیں۔ طلباء یونین کے انتخابات کے

لیے جوڈیشل کمیشن بنا کر غیر قانونی مندرجات کو ختم کیا جائے اور

اسیران کو رہا کیا جائے۔ پریس کانفرنس سے سہیل مسعوود ایڈووکیٹ،

چئیر مین ایکشن کمیٹی، حافظ مشتاق الرسول، صدر انجمن تاجران،

منظور ڈار، مظہر فاروقی ، آفتاب گیلانی صدر یوتھ الائنس ، افتخار گیلانی

نے خطاب کیا حویلی میں انتظامیہ کرائے نامے مقرر کریں۔ گھی، تیل اور

دیگر اشیائے خورد و نوش اور ادویات جو کہوٹہ میں دو نمبر بک رہی ہیں ان

کو کنٹرول کیا جائے۔

احتجاجی مظاہرہجموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹیحویلی کہوٹہ