صنعت،سیاحت اورتجارت کے فروغ پر حکومت اورFPCCIکااتفاق
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وفد میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون، محمد عاطف، ملک سہیل اور میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر،نائب صدر FPCCI چوہدری جاوید بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں صنعتی زونز کے قیام، سیاحت کے فروغ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کی ترقی، اور میرپور سمیت دیگر علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں نجی شعبے کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور معاشی ترقی کے لیے کاروباری برادری کا کردار نہایت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی، صنعتی ترقی، برآمدات کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر قدرتی وسائل، سیاحت، پن بجلی، معدنیات اور زرعی پیداوار کے وسیع امکانات رکھتا ہے، جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گی اور تجارتی اداروں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر سرمایہ کاروں کے تحفظ، ون ونڈو آپریشن، اور کاروباری آسانیوں کے فروغ کے لیے جامع پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور آزاد جموں و کشمیر کی معاشی ترقی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی آزاد کشمیر میں صنعت و تجارت کے فروغ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور کاروباری روابط کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے صدر نے وزیراعظم کو شیلڈ بھی پیش کی