پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کی بنیاد جہدمسلسل ، عوامی رابطہ اور اللہ سے مدد طلب کرنے پر استوار ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک اور سیرت مبارکہ کے ذریعہ دنیا میں بھیجے جانے کا مقصد، برائی بھلائی کی پہچان اور ان کے نتائج بتادیئے ہیں یہ وہ بات ہے جو دنیا کے دانشور بھی اکٹھے ہو جائیں تو رہنمائی نہیں دے سکتے
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے ناظمات اضلاع کے رپورٹنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی
انہوں نے کہا کہ ناظمہ ضلع کی ذمہ داری نہ صرف ارکان کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے بلکہ ہر سطح کے نظم کے دستخط کا طویل مرحلہ اس بات کا بھی غماز ہے کہ صلاحیت اور مہارت کے اعتبار سے آپ پر بھروسہ کیا گیا ہے
انہوں نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی ذاتی تربیت کے ساتھ اجتماعی تزکیہ و تربیت کی بات کرتی ہے تاکہ پورے نظام و ضابطہ حیات کی درستگی ممکن ہو اور قرآن ہمیں اس حوالے سے مکمل رہنمائی دیتا ہے-پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جہد مسلسل ، عوامی تعاون ، اور رب سے مدد طلب کرنا ہو گی ،-
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہم اس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں جس کی معاشرے میں اچھی پہچان اور شہرت ہے ہم فخر و اعتماد سے اپنا تعلق بتاسکتے ہیں اور عوام میں اپنی سوچ کو ہر سطح تک اتار سکتے ہیں #
پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کی بنیاد جہدمسلسل ، عوامی رابطہ اور اللہ سے مدد طلب کرنے پر استوار ہے،ڈاکٹر حمیرا طارق
ناظمہ ضلع کی ذمہ داری نہ صرف ارکان کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے بلکہ ہر سطح کے نظم کے دستخط کا طویل مرحلہ اس بات کا بھی غماز ہے کہ صلاحیت اور مہارت کے اعتبار سے آپ پر بھروسہ کیا گیا ہے