مظفرآباد،AIOU کی جانب سےطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے وزیراعظم پاکستان یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ریجنل کیمپس مظفرآباد میں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

 

اس موقع پرڈاکٹر ملک توقیر احمد خان،ڈائریکٹر جنرل ریجنل سروسز سید غلام کاظم علی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز اور ریجنل ڈائریکٹرمظفرآباد محترمہ شازیہ صدیق بھی موجود تھیں۔

 

اس موقع پروائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ریجنل کیمپس مظفرآباد کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو علم و تحقیق کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

 

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے طلبہ و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سےاستفادہ کرنے، تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں میں ڈیجیٹل وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا۔

 

تقریب سےدیگر مقررین نے اپنے خطابات میں تعلیمی ترقی، طلبہ کی رہنمائی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی وتحقیقی اقدامات کو سراہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود و دیگر مہمانوں نے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جس پر طلبہ نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

 

تقریب کی نظامت کے فرائض لیکچرر انگلش گورنمنٹ کالج مظفرآباد راجہ محمد شعیب خان نے سرانجام دئے، شرکاء نےتقریب کے کامیاب انعقاد پر ریجنل انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

AIOU کی جانب سےطلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیممظفرآباد