چوہدری یٰسین مانچسٹر پہنچ گئے،ائیرپورٹ بھٹو اور یسین کے نعروں سے گونج اٹھا

چوہدری یٰسین مانچسٹر پہنچ گئے،ائیرپورٹ بھٹو اور یسین کے نعروں سے گونج اٹھا

 

مانچسٹر (کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین برطانیہ کے دورہ کے دوران مانچسٹر پہنچ گئے

ائیرپورٹ پر پیپلز پارٹی پی وائی او یوکے اور پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی جانب سے شاندار استقبال ائیرپورٹ بھٹو اور یسین کے نعروں سے گونج اٹھا

صدر پاکستان پیپلز پارٹی کا استقبال ایک بڑی ریلی کی شکل اختیار کر گیا صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

اور ہار پہنائے گئے جہاں سے انہیں ریلی کی صورت میں بولٹن لایا گیا جہاں استقبالیہ دیا گیا

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن ہمارا فخر و سرمایہ ہیں

آپ پاکستان کے اصل سفیر اور تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور استحکام میں ڈائس پورہ کا کردار ناقابل فراموش ہے

آپ جہاں پاکستان کے لیے زرمبادلہ کا ایک بڑا زریعہ ہیں وہاں آپ لوگوں نے ہر مشکل وقت میں وطن عزیز کے لوگوں کی بھرپور مدد کی ہے

انہوں نے کہا کہ سیلاب ہو یا زلزلہ ڈائس پورہ کا کردار ناقابل فراموش ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت مشکل دور سے گذر رہا ہے دشمنوں کی سازشیں عروج پر ہیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دھشت گردی کی نئی لہر کا سامنا ہے دشمن ہماری فوج کو کمزور کر کے درحقیقت پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں لیکن دشمن یاد رکھے کہ پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری کا کریڈٹ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کو جاتا ہے ہے جنہوں نے فوری نوٹس لے کر کشمیریوں سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودگی میں کوئی مائی کا لال مسلہ کشمیر کو ختم نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کی تحریک میں لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں مقبوضہ کشمیر کے ہر گھر کا خون تحریک میں شامل ہے

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اور کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ آزما رہا ہے

سری لنکن کرکٹر کو زمین فراہم کرنا بھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت حریت قیادت کا عدالتی قتل کر رہا ہے اور حریت قیادت کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے

کشمیریوں کو معاشی طور پر تباہ کیا جارہا ہے خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے بھارت نے اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں ہندؤں کی آباد کاری شروع کر رکھی ہے

امریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق پر تشویش کا شوق ہے اور مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں جہاں انسانیت سسک رہی ہے منہ سے۔تشویش کا ایک لفظ نہیں نکلا جو منافقت اور دوہرا معیار ہے

ManchesterpppUkبرطانیہبھٹو اور یسین کے نعروں سے گونج اٹھاپاکستان پیپلز پارٹیچوہدری یٰسین مانچسٹر پہنچ گئےشاندار استقبال