اسلام آبادمیں غیرقانونی اشتہاری بورڈزکیخلاف جامع آپریشن شروع

اسلام آبادکو غیرقانونی اشتہاری بورڈزسے پاک کرنےکیلئے جامع کارروائی کاآغاز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)دارالحکومت اسلام آباد کو غیر قانونی اشتہاری بورڈز اور سائن بورڈز سے پاک کرنے کیلئے جامع کارروائی کا آغاز،

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی طور پر اشتہارات، سائن بورڈز اور دیواروں پر آویزاں اشتہارات کے خلاف بڑے پیمانے پر صفائی مہم جاری ہے مہم کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے فطری اور قدرتی حسن کو برقرار رکھتے ہوئے اسے ایک منظم دارالخلافہ بنانا ہے

ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے اس اقدام کے تحت نہ صرف کمرشل ایریاز و مراکز بلکہ رہائشی علاقوں کی دیواروں سے غیر قانونی اشتہارات ہٹائے جارہے ہیں

سڑکوں کے کنارے بےجا سائن بورڈز اور کھمبوں پر لگے اشتہاری مواد کو بھی مستقل بنیادوں پر ختم کیا جارہا ہے، چیف آفیسر ایم سی آئی ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا ہے کہ

غیر قانونی اشتہارات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا،

متعلقہ اداروں کی بغیر اجازت تشہیر کرنے والے افراد و گروہوں کے خلاف ایف آئی آر اندراج کا سلسلہ جاری ہے،

تاکہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا سکے،

اسلام آبادمیں غیرقانونی اشتہاری بورڈزکیخلاف جامع آپریشن شروعسی ڈی اے