دھنہ،وزیراعظم کی مطلوب انقلابی مرحوم کے مزارپرحاضری

دھنہ کھوئی رٹہ: وزیراعظم آزاد کشمیر کی چوہدری مطلوب انقلابی مرحوم کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانی

کھوئی رٹہ دھنہ (کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کوٹلی کے علاقے دھنہ کھوئی رٹہ میں پیپلز پارٹی کے ممتاز رہنما چوہدری محمد مطلوب انقلابی مرحوم کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی،

 

فاتحہ خوانی کی ، مرحوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

 

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے مرحوم کی سیاسی، جماعتی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد مطلوب انقلابی پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی، مخلص اور عوام دوست رہنما تھے مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے ،

 

انہوں نے اپنی پوری زندگی پارٹی کے منشور، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے عوامی خدمت کی جدوجہد میں ہمیشہ پیپلز پارٹی کے پرچم کو بلند رکھا اور ہر مشکل گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں چوہدری مطلوب انقلابی کی طویل سیاسی جدوجہد اور خدمت کی سیاست ہماری نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

 

پیپلز پارٹی مرحوم کے مشن، عوامی خدمت اور نظریاتی جدوجہد کو پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی،

 

اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری یاسین ، وزیر اوقاف، مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر، وزیر خوراک و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، رہنما پیپلز پارٹی ولید انقلابی ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی و ضلعی قائدین، پارٹی کارکنان، اور پارٹی عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دھنہوزیراعظم کی مطلوب انقلابی مرحوم کے مزارپرحاضری