اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین ژاؤ لیجی سے ملاقات۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں چین کا دورہ کرنے والے پارلیمانی وفد کے اراکین بھی موجود۔
ملاقات میں پاک چین سدا بہار دوستی، اسٹریٹجک شراکت داری، پارلیمانی رابطوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
ملاقات کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے،پاک-چین دوستی باہمی احترام اور اعتماد کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے،
دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کے اٹوٹ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے پاک چین پارلیمانی روابط کے فروغ اور پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو مزید فعال بنانے پر زوردیا