PTI کے مرکزی سیکرٹریٹ پر حملہ قابلِ مذمت ،مخالفین بھکلاہٹ کا شکار ہیں،عبدالقیوم نیازی
مدینہ منورہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
مخالفین بھکلاہٹ کا شکار ہیں ۔ پی ٹی آئی کی عوام میں مقبولیت نے حکومت کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں پی ڈی ایم سرکار عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔
کبھی پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ اور کبھی پی ٹی آئی کے دفتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپہ مارا جاتا ہے۔ پی ڈی ایم نے ملک کی معیشت تباہ کر دی ۔
غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گیا ۔ پی ڈی ایم سرکار کو پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی انتقام سے فرصت نہیں مل رہی ۔
مینڈیٹ چور حکومت سیاسی انتقام کے دروازے بند کرے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام کا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے
تاکہ حقیقی عوامی حکومت قائم ہو سکے۔ آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے پہلے بھی پی ٹی آئی کے تمام حربے ناکام بنائے اور ائندہ بھی ان تمام اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکام بنائیں گے ۔
ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہیں ۔ حکومت آئے روز عوام کو مزید مشکلات کی دلدل میں دھکیل رہی ہے
حکومت سے نہ ہی ملک سنبھالا جا رہا ہے اور نہ ہی معشت سنبھلالی جا رہی ہیں۔ عمران خان پر جعلی اور جھوٹے کیسز بنائے جا رہے ہیں
عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر بدترین سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ عمران خان کو مٹانے والے خود مٹ گئے
لیکن عمران خان اج بھی ملک کا مقبول ترین لیڈر ہیں پی ڈی ایم سرکار نے جمہوریت کے تمام اصول پاؤں تلے روند دیے۔
اس وقت ملک میں جنگل کا قانون ہے پی ڈی ایم سرکار جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے
انہوں نے ائین اور قانون کا مذاق بنا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں صرف اور صرف پی ٹی آئی قیادت اور پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے پر لگی ہوئی ہیں
یہ سیاسی انتقام ملک میں مزید انتشار اور معاشی گراوٹ کا باعث بنے گا۔ سیاسی انتقام کا دروازہ بند کرنا ہوگا تب جا کر ملک میں معیشت بحال ہوگی
ائین اور قانون کی بالادستی قائم ہوگی ۔ قانون کی بالادستی قائم کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا پی ٹی ائی کے دفتر پر کس قانون اور ائین کے تحت چھاپہ مارا گیا؟