محمود گلی،پلنگی اورممتازآبادمیں فیصل راٹھورکاتاریخی استقبال

محمود گلی، پلنگی اورممتاز آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا تاریخی استقبال، پیپلز پارٹی کے نعروں سے فضا گونج اٹھی

 

ممتاز آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے حویلی کے دورے کے دوران محمود گلی،پلنگی اور ممتاز آباد میں شاندار، والہانہ اور بے مثال استقبال کیا گیا۔

 

وزیراعظم کے قافلے میں وزیر اطلاعات، مذہبی امور و اوقاف محمد رفیق نئیر، مسعود ممتاز راٹھور اور دیگر پارٹی قائدین شامل تھے۔

 

جیسے ہی وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا قافلہ ممتاز آباد پلنگی پہنچا تو ہزاروں افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہر طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈوں کی بہار تھی جبکہ دلوں کے حکمران ممتاز حسین راٹھور اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی قدآدم تصاویر آویزاں تھیں۔ نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور ہر چہرہ اپنے قائد کو دیکھ کر خوشی سے دمک رہا تھا۔

 

اس موقع پر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF)اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) کے نوجوانوں نے پرجوش نعرہ بازی کی۔ فضاجئیے بھٹو، جئیے بے نظیر، جئیے زرداری، جئیے بلاول، جئیے فریال تالپور اور جئیے فیصل کے نعروں سے گونج اٹھی۔

 

حویلی کے دورے کے دوران جب وزیراعظم کا قافلہ محمود گلی میں داخل ہوا تو سابق ممبر اسمبلی راجہ مسعود ممتاز راٹھور کی قیادت میں پیپلز پارٹی حویلی کے صدر شیخ خورشیدراجہ نسیم راٹھور، رفیع کیانی، راجہ گلزار راٹھور، سید مرتضی بخاری، سید نذیر گیلانی، اکبر ڈاراور شفقت راٹھور سمیت ہزاروں کارکنان اور عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

 

استقبال کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تقریباً 250 گاڑیوں اور لاتعداد موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلہ موجود تھا۔ محمود گلی کی فضا ایک بار پھر جئیے بھٹو، جئیے بے نظیر، جئیے فریال تالپور اور جئیے فیصل کے نعروں سے گونجتی رہی۔

 

عوام اور کارکنان کا جوش اس بات کا مظہر تھا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور پیپلز پارٹی کو حویلی اور گردونواح میں بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔ شرکاء نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے منشور اور قیادت سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

 

پلنگی اورممتازآبادمیں فیصل راٹھورکاتاریخی استقبالمحمود گلی