ساٹھ دنوں کے اندر سالوں کے مسائل حل کیے ہیں،فیصل راٹھور
حویلی / گگڈار ( کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ حویلی کے دوران گگڈار بازار میں فقید المثال استقبال کیا گیا ،
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے استقبال کے لیے گگڈار میں گاڑیوں کی کئی کلومیٹر طویل قطاریں موجود تھیں ، اس موقع پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا ،
وزیراعظم آزاد کشمیر کی آمد پر گگڈار میں پارٹی پرچموں کی بہار تھی ، گگڈار بازار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد اپنے محبوب وزیراعظم کے استقبال کے لیے موجود تھی ،
گگڈار بازار میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے پر گل پاشی کی گئی ، گگڈار بازار میں کارکنان کی جانب سے وزیراعظم آزادکشمیر ، شہید بی بی اور شہید بھٹو کے فلک شفاف نعرے لگائے ،
وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ وزیر اوقاف مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر سابق ممبر اسمبلی مسعود ممتاز راٹھور، معاون خصوصی مبشر منیر اعوان اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گگڈار بازار میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حویلی اور ریاست کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہے ،موجودہ حکومت نے ریاست سے ہیجان اور افراتفری کا خاتمہ کیا ہے ،ساٹھ دنوں کے اندر سالوں کے مسائل حل کیے ہیں ،
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ گگڈار میں ریاست کا سب سے جدید دانش سکول قائم ہونے جارہا ہے ،دانش سکول بڑا اور جدت سے بھرپور سکول ہے ،یہاں قائم ہونے والے دانش سکول میں ریاست بھر کے بچے پڑھنے آئیں گے ،
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اللہ نے دانش سکول بطور تحفہ حویلی کی عوام کو دیا ہے ،وزیراعظم پاکستان کی جانب سے حویلی کی عوام کے لیے دانش سکول دینے پر مشکور ہیں ،حویلی یونیورسٹی کے لیے مزید فنڈز رکھ دئیے گے ہیں ،
انہوں نے کہا کہ میں دورہ حویلی کے دوران حویلی کے لیے میگا منصوبوں کا اعلان کروں گا ،وزیراعظم منتخب ہوتے ہی حویلی کے اندر تعمیر و ترقی کا پہیہ چلا دیا ہے ،حویلی کے لیے لسڈنہ تا کہوٹہ شاہرہ کو ڈبل کریں گے ،لسڈنہ تا کہوٹہ سڑک اہلیان حویلی کی لائف لائن ہو گی ،
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ انشاء اللہ حویلی کو ماڈل ضلع بنانے جارہے ہیں ،یقین دلاتے ہیں پدر بریج کو دوبارہ بنائیں گے ،انشاء اللہ کارگردگی کی بنیاد پر 2026 کے الیکشن کے بعد بھی پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی ،گگڈار کے عوام کی جانب سے تاریخ ساز استقبال پر اہلیان گگڈار کا مشکور ہوں
انہوں نے کہا ہےکہ مصروفیت کے باعث یہاں آنا سکا لیکن اس علاقے میں فوت شدگان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میری وزرات اعظمی اہلیان حویلی کی ہی ہے ،حویلی کو ماڈل ضلع بنائیں گے ، فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ گگڈار بازار کے لیے سٹریٹ لائٹ کی تنصیب کا اعلان کرتا ہوں،
استقبالیہ تقریب میں وزیر اوقاف مذہبی امور و اطلاعات چوہدری رفیق نئیر بھی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ موجود تھے ، استقبالیہ تقریب سے خطاب میں وزیر اوقاف مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر نے بھی خطاب کیا،
اپنے خطاب میں وزیر اوقاف مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر نے کہا کہ یہ عوامی حکومت ہے ہم عوام نمائندے ہیں اور ہمیشہ عوام کی مشکلات کا سدباب کیا ہے ، پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ،
وزیراعظم آزاد کشمیر دن رات کام کرتے ہیں میں نے انھیں متعدد بار کہا کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں ، لیکن وزیر اعظم آزاد کشمیر ہمہ تن دن رات کام کر کے عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں ،
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو مشن بنایا ہے ، انشاء اللہ حویلی سمیت پورے آزادکشمیر کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔