بریڈفورڈ ،زاہد مغل کاظہرانہ،لیبر پارٹی کی حکومت مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے،چوہدری یاسین
بریڈفورڈ (کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے دورہ برطانیہ کے دوران مختلف تقریبات میں شرکت
جگہ جگہ استقبال برٹش پارلیمنٹ کے نو منتخب پاکستانی و کشمیری نژاد ممبران سے ملاقاتیں کیں اور شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی
بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر برطانیہ کے انفارمیشن سکریٹری زاہد مغل کی جانب سے دئیے گئے ظہرانہ کی تقریب میں شرکت کی
جس میں ایم پی اے ناز شاہ سابق لارڈ میئر غضنفر خالق چوہدری عالمگیر چوہدری بشارت چوہدری آفتاب چوہدری سلیمان چوہدری یاسر اور پارٹی کارکنوں سمیت دیگر نے شرکت کی
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے نو منتخب ممبران برٹش پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ
آپ ایک باوقار اور ایسے جہموری ایوان کا حصہ ہیں جس کی اپنی روایات و تاریخ ہے جہاں آئین تحریری طور پر تو نہیں لیکن روایات اتنی مضبوط ہیں کہ
عوام کو ریلیف و انصاف دونوں میسر ہیں اسی لیے ہماری قائد محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے فرمایا تھا کہ جہموریت بہترین انتقام ہے انہوں نے کہا کہ
آپ لوگ ہمارا سرمایہ ہیں ہمارا فخر ہیں جہاں برطانیہ میں آئین قانون اور انصاف کی فراہمی برطانیہ عوام کی خدمت آپ پر فرض ہے
اسی طرح مسلہ کشمیر کے حل کے لیے آواز اٹھانا بھی یعنی مقبوضہ کشمیر اور غزہ کے مظلوم عوام کے لیے آواز اٹھانا بھی آپ پر فرض ہے لیبر پارٹی کی حکومت آئی ہے اور مسلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے معاشی استحکام کے لیے جد وجہد کر رہےہیں دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کر رہےہیں
پاکستان میں واحد ادارہ افواج پاکستان ہیں جو پاکستان کی سالمیت کی ضامن ہے اس وقت دشمن کے نشانہ پر ہے
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت قومی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے جس میں آپ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں