مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی چنگل سے آزاد ہو گا،فیصل راٹھور 

مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی چنگل سے آزاد ہو گا،فیصل راٹھور

 

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چییرمین کشمیر کونسل برائے یورپی یونین علی رضا سید نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی ۔

 

علی رضا سید نے وزیراعظم کو یورپی Auther کی کتاب wait & see کا مسودہ پیش کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو تصاویر کی صورت میں اجاگر کیا گیا ہے ۔

 

کتاب کی تقریب رونمائی 29 جنوری کو مظفرآباد میں ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور ہونگے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے وزیراعظم نے کشمیر کاز کیلیے علی رضا سید کی خدمات کو بے حد سراہا ۔

 

انہوں نے کہا کہ 2023 میں آپ کیے انسانی حقوق ایوارڈ کشمیریوں کیلیے بڑا اعزاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ بین الاقوامی فورمز ،کانفرنسوں ،اور بیانات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ،حق خودارادیت ،مذہبی آزادی اور حریت قائدین کی رہائی کیلیے آواز بلند کرتے ہیں جسے ہم۔قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت کے طور پر ہمارے تمام وسائل تحریک آزادی کشمیر کیلیے ہیں جو ہماری ترجیح اول ہے انشاءاللہ مقبوضہ کشمیر جلد بھارتی چنگل سے آزاد ہو گا اور پوری ریاست جموں و کشمیر کا الحاق پاکستان سے ہو گا ۔

 

چئرمین کشمیر کونسل برائے یورپی یونین علی رضا سید نے عزت افزائی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

 

انہوں نے کہا آپ ایک بڑے باپ کے بیٹے ہیں سیاست آپ کی گھٹی میں ہے نہ صرف آزادکشمیر کے عوام بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی آپ سے بڑی توقعات ہیں اللہ پاک آپ کو کامیاب کرے

فیصل راٹھورمقبوضہ کشمیر جلد بھارتی چنگل سے آزاد ہو گا