ڈڈیال،وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری،سملوٹھہ لنک روڈ کا پیچ ورک مکمل
ڈڈیال (ایم سہیل سے )سملوٹھہ لنک روڈ کا پیچ ورک مکمل ہونے پر وزیر حکومت اظہر صادق کا شکریہ ادا کرتے ہیں
،جہنوں نے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کیا عوام علاقہ سملوٹھہ،تفصیلات کے مطابق لوکل کونسلر ڈاکٹر فیصل اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ
وزیر حکومت کی جانب سے الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے
انہوں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق کی وساطت سے سملوٹھہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ سملوٹھہ لنک روڈ کا خیری موڑ تا بن کہاراں کا پیچ ورک پائیہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔
جس سے عوام الناس کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے اور لوگوں کو سفر میں بھی آسانی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں سے دوران الیکشن جو وعدے کیے تھے انکو پورا کرنے کی ہم پوری کوشش کررہے ہیں ۔لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کررہے ہیں ،
جبکہ اس موقع پرسملوٹہ کی عوام الناس، چوہدری محمد ادریس نوشاہی سملوٹھوی، چوہدری عنصر ،چوہدری عمران، چوہدری شبیر ،
چوہدری حمزہ ،چوہدری عابد ،چوہدری آصف، ٹھیکیدار اسلم، چوہدری سلیم وغیرہ نے بھی وزیر حکومت اظہر صادق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام الناس کا دیرینہ مسئلہ حل کروایا۔
ڈڈیال،وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری،سملوٹھہ لنک روڈ کا پیچ ورک مکمل