وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرا منصب کا بیٹ رپورٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ، گرین فنانسنگ پر سخت مؤقف
اسلام آباد(رازق بھٹی) وزیر مملکت براۓ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرا منصب علی خان کا بیٹ رپورٹرز براۓ موسمیاتی تبدیلی کے اعزاز میں ظہرانہ، ظہرانہ میں جڑواں شہروں کے نامور صحافیوں کی شرکت
ڈاکٹر شذرا علی خأن نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت موسمیاتی و ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ علاقوں و معاملات کو علاقائی سطح کی بنیادوں سے حل کرنا چاہتی ہے،
دارلحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بہتر انداز سے حکمت عملی تیار کر چکی ہے، قومی پالیسی کے مطابق اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے، گرین فنانسنگ کے لیے بین الاقوامی دنیا کو درخواست کر رکھی کہ وہ منصفانہ انداز سے گرین فنانسنگ کی تقسیم کرے،
ڈاکٹر شذرا منصب نے کہا کہ ملک بھر میں جنگلات کی کٹاٸی پر پابندی، ذرخیز زمین کو محفوظ بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں، غیر قانونی طریقہ سے جنگلات کی کٹاٸی کرنے والوں کے خلاف سخت کاررواٸی کی جا رہی ہے،
آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے برفانی ذخیروں کو محفوظ بنانے کے لیے ماہرین کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈاکٹر شذرا منصب علی خان نے کہا کہ پورے ملک میں قانون کے مطابق اباد کاریوں کو ایک منصوبے کے تحت لایا جا رہا ہے جس کے لیے سٹی منصوبہ پالیسی پر عمل درامد کیا جائے گا
پورے ملک میں اباد کاریوں کو قانون کے مطابق لا کر صوبوں کے قانون کے تحت عمل درامد کی شکل دی جائے گی اور تمام اتھارٹیوں کو پابند کیا جائے گا کہ جب بھی کوئی تعمیراتی کام کیا جائے اس کو منصوبے کے تحت اور قانون کے مطابق کیا جائے جس سے ماحول دوست اثرات مرتب ہو سکیں جنگلات محفوظ ہو سکیں اور جتنے بھی سپیشیز ہیں وہ محفوظ رہ سکیں،
انہوں نے کہا کہ دنیا کے 10 ممالک 85 فیصد گرین فائنانسنگ لے رہے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے ماحول کو برباد کرنے والوں کو گرین فائنانسنگ بجٹ کیوں دیا جا رہا ہے، پاکستان کے پڑوسی ممالک کاربن ایمیشن پھیلانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں ہندوستان کا ماحولیات کو تباہ کرنے میں بڑا حصہ ہے
وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان میں دریاؤں پر کمرشل تعمیرات گرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، پورے ملک میں اباد کاریوں کے لیے صوبوں کو پابند کیا جا رہا ہے کہ وہ سٹی پالیسی پر عمل درامد کریں اور تمام اباد کاریاں قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔