قومی انجینئرنگ روبوٹکس مقابلہ 2024،سردار حیدر علی مسعود نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

قومی انجینئرنگ روبوٹکس مقابلہ 2024،سردار حیدر علی مسعود نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد کشمیر کا اعزاز،راولاکوٹ کے سردار حیدر علی مسعود نے قومی انجینئرنگ روبوٹکس مقابلہ 2024 میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

کشمیر ایکسپریس ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق راولاکوٹ کے نواحی گاؤں گلشن آباد سے تعلق رکھنے والے سردار مسعود اقبال (گرداور ریٹائرڈ) کے بیٹے، سردار ظفر اقبال (سابق چیئرمین زکوٰۃ حلقہ 5) کے بھتیجے اور ڈاکٹر سردار حامد علی مسعود کے بھائی سردار حیدر علی مسعود نے

College of EME, NUST کے زیر اہتمام
NATIONAL ENGINEERING ROBOTICS CONTEST 2024 میںINDEGINIOUS
PICK AND PLACE ROBOT AUTONOMOUS کیٹیگری میں

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی سردار حیدر علی نے ٹیم ضرار کو لیڈ کیا اور ڈیپارٹمنٹ آف میکاٹرونکس کی بھرپور نمائندگی کی

عوام علاقہ نے سردار حیدر علی مسعود اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سردار حیدر علی مسعود نے پاکستان میں اپنے علاقے راولاکوٹ اور آزاد جموں و کشمیر بھر کے لوگوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے ۔

ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ دعاگو ہیں کہ راولاکوٹ اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت استعمال کرتے ہوئے اس خطہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

College of EMEINDEGINIOUS PICK AND PLACE ROBOT AUTONOMOUSNATIONAL ENGINEERING ROBOTICS CONTEST 2024NUSTقومی انجینئرنگ روبوٹکس مقابلہ