پی ٹی آئی کی قیادت کی گرفتاری،سردار عبد القیوم نیازی نے ریاست گیراحتجاج کی کال دے دی

پی ٹی آئی کی قیادت کی گرفتاری،سردار عبد القیوم نیازی نے ریاست گیراحتجاج کی کال دے دی

مظفر آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے

26 جولائی بہ روز جمعہ کو پی ٹی آئی کی قیادت کی گرفتاری اور مرکزی پارٹی نے پورے آذاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پر امن احتجاج کی کال دے دی۔

تمام ضلعی ، تحصیل ، سٹی اور حلقہ جات یونین کونسل وارڈ کے جملہ عہدے داران اور کارکنان کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ بروز جمعہ ضلعی صدور کے دیے گئے ٹائم پر احتجاجی مظاہرے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور کارکنان کے اوپر ظلم ،بربریت ، انتقامی کارروائیوں ، بے گناہ گرفتاریوں اور مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف کو سیل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں

۔ بانی چیرمین عمران خان کی رہائی کے لیے اور پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف پورے پاکستان میں بروز جمعہ 26 جولائی کو احتجاجی مظاہرے کیے جاہیں گے

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے جملہ ممبران گورننگ باڈی ، ضلعی عہدےدران تحصیل عہدیداران سٹی عہدے داران حلقہ عہدے داران کارکنان ، آئی ایس ایف ، یوتھ ونگ ، بلدیاتی نمائندگان ممبر ضلع کونسل لوکل کونسل خواتین ونگ ، سپورٹس اینڈ کلچر ونگ لیبر ونگ لائرنگ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ

وہ 26 جولائی ضلعی ہیڈکوارٹر میں پر امن احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں یہ سلسلہ بانی چیرمین عمران خان کی رہائی تک اور فارم 47 کی پیدوار دھندلی زدہ حکومت کی من مانی اور بدمعاشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے

حکومت وقت جعلی اور فرضی کیسوں سے پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو ڈر نہیں سکتی یہ جبر اور ظلم کا بازار جلد ختم ہوگا سفیر کشمیر عمران خان کی رہائی تک ہر ممکن جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب بانی چیرمین عمران خان کے خلاف من گھڑت کیسز کا خاتمہ ھوگا ۔

پاکستان تحریک انصافپی ٹی آئی کی قیادت کی گرفتاریریاست گیراحتجاج کی کالسردار عبد القیوم نیازیصدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرعمران خان