اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ایریا 2218تتہ پانی کی ماہانہ ایجنسی میٹنگ
تتہ پانی(کشمیر ایکسپریس نیوز)اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ایریا 2218تتہ پانی کی ماہانہ ایجنسی میٹنگ کا ایریا آفس تتہ پانی میں ایریا منیجر چوہدری محمد فاروق کی میزبانی میں انعقاد کیاگیا
،جس کے مہمان خصوصی زونل چیف اسٹیٹ لائف انشورنس میرپور زون ساجد اقبال تھے جبکہ صدارت سیکٹر ہیڈ شبیرجنجوعہ نے کی،
میٹنگ میں سنیئر سیلز منیجرز، سیلزمنیجرز اور دیگر فیلڈفورس نے شرکت کی،میٹنگ میں زونل چیف ساجد اقبال نے ایریا 2218کی شاندار کارکردگی پر ایریا منیجر چوہدری محمد فاروق اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی،
انہوں نے ایریا منیجر،سنیئر سیلز منیجرز، سیلزمنیجرز اور دیگر فیلڈورکرز کوشاندار کارکردگی پر مالائیں پہنا کر انکی حوصلہ افزائی بھی کی،
زونل چیف ساجد اقبال کا میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیٹ لائف انشورنس ایک بڑا مالیاتی ادارہ ہے،عوام کے لئے کسی بڑے تحفہ سے بھی کم نہیں ہے یہ ادارہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت اپنے کام میں مصروف عمل ہے،
عوام کو باعزت زندگی گزانے کے مواقعے فراہم کررہاہے اور حکومت کا بڑامعاون مددگار ثابت ہورہاہے،ترقی کی منازل تیزی کے ساتھ طے کررہاہے،ہمیں اپنے ادارہ پر فخرہے،
فیلڈفورس اسٹیٹ لائف کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے ساتھ عوام کوتمام خدمات بہم پہنچائے،نوجوان اپنے روشن مستقبل کیلئے اسٹیٹ لائف انشورنس کے ساتھ منسلک ہوں
،وہ کسی صورت مایوس نہیں ہونگے، انہوں نے مزید کہاکہ انسانیت کی بھلائی وخدمت ہم سب کا مشن ہونا چاہیئے،
کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں کامیابی کیلئے خلوص نیت کے ساتھ اور محنت ولگن سے کام کیا جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے
،قبل ازیں زونل چیف اسٹیٹ لائف انشورنس میرپور زون ساجد اقبال تتہ پانی پہنچے تو ایریا منیجر چوہدری محمد فاروق کی قیادت میں فیلڈفورس کی جانب سے انکا بھرپور استقبال کیا گیا