دہشتگردی کے پیچھے بھارت و افغانستان ملوث ہیں،چوہدری محمد یٰسین
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمدیٰسین نے بلوچستان کے متعدد علاقوں میں فتنہ الہندوستان و فتنہ خوارج کے حملوں کو برائے راست پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا ہے اور اس میں واضح طور پر بھارت اور افغانستان کو ملوث قرار دیتے ہوئے افواج پاکستان کے فوری ردعمل اور خوارج کو جہنم واصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے
انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے پہلے بھی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا کر ملک میں امن و امان قائم کیا تھا اب بھی افواج پاکستان دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کریں گے
انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں قوم کا ہر فرد افواج پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو سمجھ لینا چاہیے کہ اگر ہمیں دنیا میں باوقار اور آزاد رہنا ہے تو اپنی مضبوط فوج کو مضبوط تر کرنا ہے کیونکہ شام ہو یا لیبیا پہلے آن کی افواج کو کمزور کیا گیا اور آج وہ ممالک کن حالات سے دوچار ہیں سب کے سامنے ہے اس لیے بھٹکے ہوئے لوگ رائے راست پر آ جائیں
آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں یہ محکوم قوموں کا حال دیکھ کر اندازہ لگا لیں