وزیراعظم فیصل راٹھور سےزاہد مغل وصابر مغل کی اہم ملاقات

وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ و نامزد تمغۂ امتیاز زاہد مغل اور صابر مغل نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات

 

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ و نامزد تمغۂ امتیاز زاہد مغل اور صابر مغل نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

 

اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر ملک بھی موجود تھے۔ زاہد مغل نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اوورسیز کنونشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اوورسیز کشمیری آزاد کشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں جو نہ صرف ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ مسئلۂ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی صفِ اول میں ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کنونشن کا انعقاد بیرونِ ملک مقیم کشمیریوں کو ریاستی ترقی کے عمل میں شامل کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اوورسیز کشمیریوں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور ان کی تجاویز کو پالیسی سازی کا حصہ بنایا جائے گا۔

 

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں ان کے کردار کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جا سکے۔

 

زاہد مغل نے اوورسیز کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی