باغ میں تین وزراء کی موجودگی کے باوجود عوام مشکلات کا شکار ،پاسپورٹ دفتر کا مطالبہ

باغ میں تین وزراء کی موجودگی کے باوجود عوام مشکلات کا شکار ،پاسپورٹ دفتر کا مطالبہ

باغ(کشمیر ایکسپریس نیوز)باغ میں تین وزراء کی موجودگی کے باوجود عوام مشکلات کا شکار ۔پاسپورٹ بنانے کی سہولت باغ مرکزہ میں دی جائے ۔

ارجہ پاسپورٹ آفیس کاعملہ غیر زمہ دار اور نااہل ہے ان کے روایئے انتہائی غیر مناسب ہیں اسلئے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ ہے کہ وہ باغ مرکز میں پاسپورٹ آفیس قائم کریں

جس سے باغ کے ساتھ ساتھ حویلی کے عوام کو بھی سہولت ملے گی ان خیالات کا اظہار سردار اعجاز یوسف نے اپنے ایک بیان میں کیا

انھوں نے کہا ہے باغ میں اس وقت تین وزیر بیٹھے ہیں لیکن ان کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں وہ مل کر قومی دولت کو لوٹ رہے ہیں

اور اپنے بچوں کیلئے وسائل سمیٹ رہے ہیں ان کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں سردار اعجاز نے کہا کہ پاسپورٹ آفیس ارجہ کے بجائے باغ مرکز میں ہو تو عوام کو بہتر سہولت مل سکتی ہے

اس لئے وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ ہے کہ وہ باغ میں پاسپورٹ آفیس کا قیام عمل میں لا کر باغ اور حویلی کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں

 

یہ بھی پڑھیں

تحریک ری کنڈیشننگ روڈ باغ تا سدھن گلی نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر داؤد وریچ کی یقین دہانی پر آج ہونے والے احتجاج اور دھرنے کو 25،اگست تک موخر کر دیا ،چیف سیکرٹری سے ملاقات کے بعد اراکین کمیٹی نے عوام علاقہ شمالی باغ سے طویل مشاورتی اجلاس کیا گیا جس میں یہ طے کیا گیا کہ احتجاجی دھرنا ایک ماہ کے لیے
موخر کر رہے ہیں ،

باغ عوام مشکلات کا شکارباغ میں تین وزراء کی موجودگیپاسپورٹ دفتر کا مطالبہ