بریڈفورڈ ،معززین لکھورا کا اہم اجلاس،محمد رمضان مغل،زاہد مغل کی جانب سے پروقار ظہرانہ
بریڈفورڈ(کشمیر ایکسپریس نیوز) آزاد کشمیر کے لکھورا گاؤں کے معززین کا اہم اجلاس پرل ٹی روم اینڈ پیٹیسری میں منعقد ہوا
اس موقع پرمحمد رمضان مغل،سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی برطانیہ زاہد مغل کی جانب سے معززین کے اعزاز میں پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ،
اجلاس کا مقصد لکھورا قبرستان کی تعمیر ومرمت ،عوامی فلاح وبہبود پر مشاورت اور مل جل کر کام کرنا تھا
اس موقع پر عنصر حمید نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم کمیونٹی اپنی استطاعت کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت اور مسائل میں گھرے آبادی کے حصے کو بنیادی انسانی ضروریات فراہم کر نے میں اپنا کردار ادا کرے ۔
اجلاس کے شرکاء نے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا اجلاس میں میں چوہدری اللہ دتہ ، ساجد حمید،عنصر حمید،قیصر ریاض،
توحید رضا،توصیف نصیر،خاور نصیر،اسد شبیر ،عدنان زبیر،شفیق،ظفر غوث، اعجاز بشیر، ڈاکٹر زبیر اختر،محمد رمضان، قمر ضیاء،وحید مراد،عاشق حسین،
محمد یعقوب،چیئرمین ایم حفیظ ،انور نعیم،آفتاب اے کریم، ندیم ابرار،ماجد جہانگیر ، عمران رمضان مغل،کامران رمضان مغل، عتیق صابر مغل،عدیل صابر مغل، فیضان مغل ودیگر نے شرکت کی
یہ بھی پڑھیں
بریڈفورڈ ،صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین،نومنتخب ایم پی ناز شاہ کے اعزاز میں پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل کی جانب سے پروقار تقریب ،pearl tea room and petisserieپرل ٹی روم اینڈ پیٹیسری میں آمد پرشاندار استقبال
،اس موقع پر چوہدری یاسین اور زاہد مغل نےناز شاہ کو چوتھی بار برطانوی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا کہ
ناز شاہ کی کامیابی پوری کشمیری قوم کی کامیابی ہے ناز شاہ برطانوی پارلیمنٹ میں کمیونٹی کی جاندار آواز ہیں تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما عتیق مغل،سابق لارڈ مئیر بریڈفورڈ غضنفر خالق،اے ڈی چوہدری
،ںشارت، خالد خالق،محمد سعید، ودیگر کی شرکت ۔اس موقع پر ایم پی ناز شاہ نے زاہد مغل کو کمیونٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ،
اس موقع پر چوہدری یاسین نے ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے زاہد مغل کی کمیونٹی کےلئے بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا