تھانہ پولیس منگ کی کارروائی،3ملزمان گرفتار ،تفتیش شروع
منگ(کشمیر ایکسپریس نیوز)محمد صدیق ایس پی سدھنوتی کی خصوصی ہدایت پر عبدالقدوس خان DSPصاحب صدر مقام سدھنوتی کی زیر نگرانی
عمیر بن افسر سب انسپکٹر SHOصاحب تھانہ منگ نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے چند ایام قبل اپنے حقیقی بھائی کو فائر مار کے زخمی کرنے والے مفرور ملزم رخسار حسین ولد کرمداد قوم سدھن سکنہ دھینگڑوں جو بعد از عبوری ضمانت دانستہ روپوش ہو گیا تھا
کو پناہ دینے والے 3 سہولت کاروں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم رخسار سے ایک عدد پستول اور ایک عدد خنجر, سہولت کار/ملزم افتخار سے بندوق12بور, سہولت کار/ملزم ظہور سے 120گرام چرس برآمد کرتے ہوئے سہولت کاروں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرتے ہوئے بند حوالات تھانہ کیے گئے ہی
ں