عوام دوست پالیسیوں کےباعث عوامی اعتمادمضبوط ہوا،وزیراعظم

قیادت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث عوامی اعتماد مضبوط ہوا،وزیراعظم

 

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے سجادہ نشین دربار عالیہ بساں شریف، صاحبزادہ پیر سید شبیر احمد بخاری نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی،

 

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بالخصوص سیاسی صورتحال اور حلقہ حویلی کی انتخابی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات کے دوران صاحبزادہ پیر سید شبیر احمد بخاری نے حلقہ حویلی میں جاری الیکشن مہم کی تفصیلات سے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو حویلی میں جاری حکومتی ترقیاتی کاموں کی بدولت اٹھائے گے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا

 

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے پیپلز پارٹی نے ہمشہ عوامی حقوق کو فوقیت دی ہے جس کی بدولت ترقی کی راہیں کھلی ہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی عوام دوست پالیسیوں کے باعث عوام کا اعتماد مضبوط ہوا ہے اور یہی اعتماد آمدہ انتخابات میں کامیابی کی بنیاد بنے گا۔

 

وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید شبیر احمد بخاری کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں حلقہ حویلی میں عوامی خدمت کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو ایسے مخلص اور متحرک رہنماؤں کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کریں۔

عوام دوست پالیسیوں کےباعث عوامی اعتمادمضبوط ہواوزیراعظم
Comments (0)
Add Comment