فتنہ خوارج کواسی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے،چوہدری یاسین

فتنہ خوارج کو انہی کی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے،چوہدری یاسین

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور دو جوانوں کی بنوں میں شہادت کے بعد افواج پاکستان اور ائیرفورس کی جانب سے فتنہ خوارج کے خلاف کاروائی میں افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے وقت کا تقاضا تھا

 

کیونکہ پاکستان نے حد سے زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن فتنہ خوارج کی جانب سے مسلسل ہماری سیکیورٹی فورسز نہتے معصوم شہریوں پر مساجد پر حملے کیے اور اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ان کو اسی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد آئیرپورٹ پر استقبال کے لیے آنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دفاع وطن و یا دہشتگردوں کے خلاف جنگ پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے

 

انہوں نے کہا کہ یہ وقت محصلتوں کا شکار ہونے کا نہیں بلکہ دشمن کی ہر کاروائی کا بھرپور جواب دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی سازشوں کا شکار ہے

 

انہوں نے کہا کہ یہ وقت قومی اتحاد و اتفاق کا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر آفیسران اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دہشت گردی اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہو گا

چوہدری یاسینفتنہ خوارج کواسی زبان میں جواب دینے کی ضرورت ہے
Comments (0)
Add Comment