تعلیم ہربچےکاحق،کوئی تعلیم سےمحروم نہیں رہےگا:ڈاکٹرخالدمقبول

تعلیم ہر بچے کا حق، کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزارت کے قیادت میں آؤٹ اف سکول چلڈرن فیڈرل ایکشن پلان 2030-2025 کے تحت اہم جامعہ عملی اور قابل پیمائش حکمت عملی اپنا رہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے،

 

“کوئی بچہ پیچھے نہ رہے” مہم کا اغاز کیا جا رہا ہے، مہم کا مقصد ہر بچے تک تعلیم کے مواقع، اور امید کی فراہمی کو یقینی بنانے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے،”کوئی بچہ پیچھے نہ رہے مہم” کے تحت زیادہ سے زیادہ داخلوں زیادہ سے زیادہ رسائی اور زیادہ سے زیادہ اثر انگیزی کو یقینی بنانا ہے،

 

تعلیم محض ایک پالیسی ترجیح نہیں بلکہ ائین کے 25A کی تحت ایک ائینی ذمہ داری ہے جو ہر بچے کی مفت اور لازمی تعلیم کی ضمانت دیتا ہے, حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ، سکلز ہینڈلنگ پروگرامز اور متبادل تعلیمی راستوں کو فروغ دے سکیں،تاریخی مشن میں حکومت کا ساتھ دیں، ہم مل کر زندگیاں بدل سکتے ہیں،

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت تعلیم میں این سی ایچ ڈی کے چٸرمین صادق افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا

 

انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم ڈیجیٹل ڈش بورڈز اور ماڈرنٹرنگ کا جدید نظام متعارف کروا رہی ہے تاکہ داخلوں سکول میں بچوں کی موجودگی اور تعلیم نتائج کی شفاف طریقے سے نگرانی کی جا سکے ہم اس قومی مشن میں کمیونٹی سول سوسائٹی ترقیاتی شراکت داروں اور رضاکاروں کو متحرک کریں گے،

 

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم بچوں کو سکول میں برقرار رکھنے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے یہ یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے،

 

انہوں نے کہا کہ میں والدین اساتذہ تعلیمی ماہرین میڈیا سول سوسائٹی اور اپنے ترقیاتی شراکت داروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس تاریخی مشن کو حکومت کا ساتھ دیں، ہم مل کر زندگیاں بدل سکتے ہیں اپنے ملک کو مضبوط بنا سکتے ہیں اور ہر بچے کے مستقبل کو محفوظ کر سکتے ہیں،

 

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کی کامیابی مضبوط شراکت داری پر منحصر ہے،

 

انہوں نے کہا کہ کوئی بچہ پیچھے نہ رہے مہم کا مقصد علامتی نہیں بلکہ یہ ایک عملی اور وقت کی پابند مہم ہے جو ہمارے پختہ ارادے اور واضح سندھ کی نشاندہی کرتی ہے ہمارا عزم واضح اور اپنی بھرپور کوششیں بروئے کار لائیں گے زیادہ سے زیادہ وسائل بروئے کار لا کر داخلوں کو یقینی بنائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment