ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے: ایرانی سرکاری میڈیا

 

ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردی۔ آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔

سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

 

آیت اللہ خانہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے، وہ آیت اللہ خمینی کےانتقال کے بعد ان کے جانشین بنے۔

 

ایرانی سرکاری میڈیا نے اسرائیلی و امریکی حملوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی اورنواسے کی شہادت کی بھی تصدیق کردی۔

 

ایرانی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو بھی شہید ہوگئیں۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے
Comments (0)
Add Comment