نیلم ویلی میں سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،پیر محمد مظہر 

نیلم ویلی میں سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،پیر محمد مظہر

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ

نیلم ویلی میں سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔رتی گلی سیاحوں کی پسندیدہ جگہ ہے

،رتی گلی ٹریک کو بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ شاہرات عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ آزاد حکومت رتی گلی ٹریک کی کشادگی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ۔

رتی گلی سے سینکڑوں افراد کا کاروبار وابستہ ہے۔ مقامی لوگوں کے مطالبہ پر رتی گلی ٹریک کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا گیا۔ امید ہے اگلے دو دن میں ٹریک سیاحوں کے لیے بحال کردیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دواریاں ،بور اور اپر لوات کے جیپ مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے جیپ مالکان کو یقین دہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ ٹرانسپورٹ مالکان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

ٹرانسپورٹرز اور ٹور آپریٹرز ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قوانین اور انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

تمام وسائل بروئے کاررتی گلینیلم ویلی میں سیاحوں کو سہولیاتوزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ