سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ،ترقیاتی فنڈز پر حکومتی ہاتھ روک دیا گیا
میرپور(کشمیر ایکسپریس نیوز)سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ کا ترقیاتی بجٹ ممبرانِ اسمبلی کو جاری کرنے پر حکم امتنناعی جاری کردیا۔
اس پر ضلع کونسل پونچھ کے چیئرمین سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ نے اس فیصلے کو احسن قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ بلدیاتی نمائندگان کا جو رائیٹ ہے انکو ملنا چاہیےاس کیلیے ہم جدو جہد جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے فنڈز و اختیارات کے حصول کی نسبت عدالت العالیہ آزاد کشمیر میں دائر رٹ پٹیشن بعنوان سردار جاوید شریف وغیرہ بنام ممبران اسمبلی وغیرہ جو کہ معزز عدالت العالیہ کے روبرو رواں اور 25 فروری 2026 کو باقاعدہ سماعت کیلیئے منظور ہو چکی ہے،
جبکہ پٹیشنزز کے وکیل کی جانب سے درخواست بغرض حکم امتناعی (سٹے آرڈر) ھائی کورٹ نے خارج کر دی تھی, مزید برآں آج سوموار 2 مارچ 2026 ھائی کورٹ کے (درخواست خارج کرنے کے) فیصلہ کے خلاف پٹیشنزز کے وکیل بیرسٹر ہمایوں نواز خان ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ آزاد کشمیر سرکٹ میرپور میں اپیل دائر کی گئی جسے ڈویژنل بینچ جناب جسٹس رضا علی خان اور جناب جسٹس خالد یوسف نے باقاعدہ سماعت کیلیئے منظور کرتے ہوئے حکومت کو فنڈز کے تصرف اور تقسیم سے روک دیا.
اس موقع پر بلدیاتی نمائندگان کی تحریک کی مرکزی قیادت اور میرپور ڈویژن سے منتخب نمائندگان کی بڑی تعداد سپریم کورٹ میرپور سرکٹ میں موجود تھی۔ تا فیصلہ عدالت حکومت بھی دھی ترقیاتی فنڈز استعمال نہیں کر سکے گی، بلدیاتی نمائندگان کی تحریکی قیادت نے فیصلہ کو حق وانصاف کی فتح قرار دیا۔