اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی کاکنڈلشاہی کے مقام پر آپریشن،پاپڑ،سنیکس کے گودام پر چھاپے

اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی کاکنڈلشاہی کے مقام پر آپریشن،پاپڑ،سنیکس کے گودام پر چھاپے

نیلم(کشمیر ایکسپریس نیوز) ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر ابرار احمد میر کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر امتیاز حسین شائق نےفوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ کنڈلشاہی کے مقام پر آپریشن کرتے ہوئے پاپڑ/سنیکس کے گودام پر چھاپہ مارا۔

پاپڑ/سنیکس کی ایک بڑی کھیپ ضبط کرتے ہوئے موقع پرتلف کردی اور جرمانہ بھی کیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر ابراراحمد میرنےکہاکہ سپر یم کورٹ آف آزادکشمیر کے احکامات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر بہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔

عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ غیر معیاری پاپڑ سنیکس بچوں کی صحت کے لیے ناقص ہیں۔

ایسے کاروبار پر مکمل پابندی ہے۔ کسی کو بھی قانون کے مغائر کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تاجر حضرات غیر معیاری اشیا خوردونوش کے کاروبار سے دوری اختیار کرتے ہوئے خالص اور معیاری اشیا خوردونوش کے کاروبار کو ترجیح دیں۔

انھوں نے واضح کیا کہ حفظان صحت کے منافی غیر معیار ی اشیا خوردو نوش کے کاروبار کرنے والے کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ قانون کے مغائر کاروبار کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے 1280 پر کال کرکے محکمہ خوراک کے ساتھ تعاون کریں۔

اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی کاکنڈلشاہی کے مقام پر آپریشن،پاپڑ،سنیکس کے گودام پر چھاپے

٭٭٭٭

آپریشناسسٹنٹ فوڈ سیفٹیپاپڑسنیکس کے گودام پر چھاپےکنڈلشاہیکنڈلشاہی کے مقام پر آپریشننیلم