ریاست یتیم کی کفالت کی ذمہ دار ہے۔پاکستان میں الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش ہومز میں یتیم بچوں کی کفالت بہترین طریقے سے کر رہے ہیں۔قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)دین اسلام میں یتیموں کے بہت زیادہ حقوق ہیں اور ان کی پرورش کرنے والوں کے لئے جنت کی خوش خبری ہے۔
اسلام میں ریاست یتیم کی کفالت کی زمہ دار ہے ۔یہ بات قدسیہ ناموس ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد نے یوم یتامی کے ۔موقع پر اپنے بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ یوم یتامی ہم سب کو اپنی زمہ داری کا احساس دلاتا ہے کہ معاشرے میں یتیموں کے ساتھ حسن سلوک کیا جائے اور ان کی بہترین کفالت کی جائے۔اللہ تعالٰی نے قران میں یتیموں کے حقوق بتائے ہیں ہین اور ان کی کفالت کرنے والوں کے لئےجنت کی خوشخبری ہے۔
قدسیہ ناموس نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں الخدمت فاؤنڈیشن کے آغوش ہومز میں بڑی تعداد میں یتیم بچے موجود ہیں اور ان کی بہترین تعلیم اور تربیت کی جارہی ہے۔
اس وقت غزہ کے یتیم بچوں کے لئے نہ صرف فلسطین میں الخدمت فاؤنڈیشن کے کیمپس موجود ہیں بلکہ فلسطین کے طلبہ و طلبات کو پاکستان کے میڈیکل کالجز اور دیگر یونیورسٹیوں میں الخدمت کی سپورٹ سے تعلیم مکمل کرنے میں مدد دی جارہی ہے۔
قدسیہ ناموس نے مخیر افراد سے اپیل کی کہ وہ آغوش میں موجود یتیم بچوں کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن میں اپنے زکوٰۃ اور صدقات جمع کروائیں