ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر کا بنیادی مرکز صحت چھنی تھوتھال,گورا نکا اور فرسٹ ایڈ پوسٹ جبی کا دورہ
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول نے بنیادی مرکز صحت چھنی تھوتھال,گورا نکا اور فرسٹ ایڈ پوسٹ جبی کا وزٹ کیا
سنٹر کے تفصیلی دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے حاضری کا ریکارڈ ،ای پی آئی ویکسینیشن، سٹور کا مکمل ریکارڈ اور ادویات چیک کی اور ریکارڈ کو درست مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے حفاظتی ٹیکہ جات کا ریکارڈ مکمل کرنے اور فیلڈ میں ٹور کرکے ڈیفالٹر کوور کرنے کی ہدایات جاری کیں،
بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے دفتری اوقات کار کی پابندی، سنٹر کی صفائی ستھرائی اور عوام علاقہ کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے
اورصحت کی بہترین سہولیات باہم پہنچانے کی سختی سے ہدایات جاری کیں
یہ بھی پڑھیں
کریکٹرایجوکیشن اکیڈمی بھمبر میں 25 روزہ ٹریننگ ورکشاب برائے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ٹیچرز کے بیج کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی محمد شفیق اصغر ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھمبر نے شرکت کی۔شرکاء ورکشاب کو کامیاب 25 روزہ تکمیل پر سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
معلمین کرام نے مختلف پریزنٹیشنز دیں۔بلخصوص اساتذہ کرام کا کہنا تھا اکیڈمی کا ماحول سہولیات ٹرینرز کی قابلیت اور رویہ زندگی بھر یاد رہے گا ۔تربیتی ورکشاب کے بعد اساتذہ کرام قرآنی آیات کا لفظی ترجمہ مع گرامر کر سکتے ہیں ۔نیز ورکشاب سرگرمیوں میں جدید میتھڈ/ اشاروں کے ذریعہ آیات میں موجود ضمائر ،افعال کی گردانیں،لفظی ترجمہ و تشریح شامل تھی۔