کھوئی رٹہ،راسب شہید چوک میں بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل

کھوئی رٹہ ،راسب شہید چوک میں بجلی کے دیرینہ مسئلہ حل ، 200 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب

 

کھوئی رٹہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)کھوئی رٹہ کے مرکزی مقام راسب شہید چوک میں بجلی کے دیرینہ مسئلے کا حل سامنے آ گیا جہاں وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر کی خصوصی توجہ سے 200 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا۔

 

ٹرانسفارمر کی تنصیب سے علاقے کے مکینوں اور تاجربرادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں نے وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔

 

مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ راسب شہید چوک اور اس سے ملحقہ آبادیوں کو طویل عرصے سے بجلی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ پرانا ٹرانسفارمر بار بار جل جانے کے باعث نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی تھیں بلکہ گھریلو صارفین بھی شدید ذہنی اذیت کا شکار رہتے تھے۔

 

اس موقع پر راجہ سیہل، ڈاکٹر محمد اسحاق، راجہ آصف، یاسین مغل، ڈاکٹر رضوان مغل، مرزا رشید، راجہ محفوظ اور چوہدری زاہد نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ مسئلہ عرصہ دراز سے علاقہ مکینوں اور تاجربرادری کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا۔

 

کئی مرتبہ شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہو رہا تھا، تاہم وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر نے عوامی مطالبے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر 200 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر فراہم کر کے اس دیرینہ مسئلے کو حل کر دیا۔انہوں نے ایکسئین اور ایس ڈی او برقیات کا بھی شکریہ ادا کیا

 

انہوں نے کہا کہ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے اب علاقے میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے گی جس سے کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی اور گھریلو صارفین کو بھی ریلیف ملے گا۔

 

شہریوں نے وزیر اطلاعات کی عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عوامی خدمت کی عملی مثال ہے۔

 

شہریوں نے صارفین سے اپیل بھی کی کہ وہ بجلی کا استعمال احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ کریں تاکہ غیر ضروری لوڈ کی وجہ سے ٹرانسفارمر پر دباؤ نہ پڑے اور بجلی کی فراہمی کا نظام مستقل بنیادوں پر بہتر انداز میں چلتا رہے۔

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح عملی اقدامات جاری رہیں گے۔

راسب شہید چوک میں بجلی کا دیرینہ مسئلہ حلکھوئی رٹہ
Comments (0)
Add Comment