انتخابی شفافیت:الیکشن کمیشن اورنادراکےدرمیان معاہدہ

انتخابی شفافیت کیلئے اہم قدم: الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان معاہدہ

مظفر آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رول سسٹم (CERS) کی کامیاب تنصیب کے بعد

 

انتخابی فہرستہاء کی پر نٹنگ اور 18 سال کی عمر کو پہنچنے والے شناختی کارڈ کے حامل افراد کی تفصیل جس کے تحت رجسٹریشن آفیسران نے فیلڈ ویری فکیشن کرتے ہوئے ووٹس کا اندراج کرنا ہوتا ہے کے سلسلہ میں مورخہ 09 مارچ 2026ء کو الیکشن کمیشن اور نادرا نے ایک معاہدہ پر دستخط کر دیئے ہیں ۔

 

معاہدوں پر دستخطوں کی یہ تقریب نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی ۔ معاہدہ پر آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان اور نادرا کی جانب سےچیف پروجیکٹ آفیسر نادرا رحمان قمر نے دستخط کیے۔

 

معاہدہ کے تحت نادرا آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو مسودہ انتخابی فہرست، نئے شناختی کارڈکا ڈیٹا، غیر حتمی اور حتمی انتخابی فہرست کی اپ ڈیشن اور پر نٹنگ کی سہولت مہیا کرے گا۔

انتخابی شفافیت:الیکشن کمیشن اورنادراکےدرمیان معاہدہ
Comments (0)
Add Comment