کے ایچ خورشیدبے باک اور اصول پسند رہنما تھے،رفیق نیئر

کے ایچ خورشیدبے باک اور اصول پسند رہنما تھے،رفیق نیئر

 

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ خورشید الحسن خورشید ایک نڈر، بے باک اور اصول پسند رہنما تھے، جو ہمیشہ حق اور سچ کی راہ پر ڈٹے رہے۔

 

ان کی زندگی حقیقی جمہوری سوچ کی عکاس تھی، اور انہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ کشمیری عوام کو ووٹ کا حق دلانے میں کے ایچ خورشید کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

سابق صدر ریاست خورشید ملت خورشید الحسن خورشید کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اطلاعات نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں جمہوری روایات کے احیاء کے لیے کے ایچ خورشید کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا

 

کیونکہ وہ جمہوری اقدار کے امین اور کشمیری قوم کے عظیم رہنما تھے۔ ان کی جدوجہد ہمیشہ اصولوں پر مبنی رہی اور وہ کبھی ذاتی مفادات کے اسیر نہیں ہوئے۔ ان کی سیاسی بصیرت، دیانتداری اور عوامی خدمت کا جذبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

 

ان کی سادگی اور اصول پسندی کا یہ عالم تھا کہ وہ اپنی صدارت کے بعد بھی عام شہری کی طرح زندگی بسر کرتے رہے۔ کشمیری عوام ہمیشہ ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے۔

رفیق نیئرکے ایچ خورشیدبے باک اور اصول پسند رہنما تھے
Comments (0)
Add Comment