انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر (کیپٹن ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں کامیاب ہونے والےعبدالرازق سیال کو صدر اور ڈاکٹر فرقان کو سیکرٹری، عابد عباسی کو سیکرٹری فنانس، عثمان خان، بشیر چوہدری، احتشام الحق کو ناٸب صدر، شیراز گردیزی، جاوید بھاگٹ، عون شیرازی کو جواٸنٹ سیکرٹری و دیگر عہدیداران کو آئی جی آزاد کشمیر کی مبارکباد دی
انہوں نے خیر سگالی پیغام میں کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں نیشنل پریس کلب اسلام آباد آزادی اظہار اور جمہوری اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
آئی جی آزاد کشمیر نے کہا کہ پریس کلب اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے صحافیوں اور عوام کی آواز کو مزید مضبوط کرے گا