آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی سے پہلے کرانے کا فیصلہ

انتظار کی گھڑیاں ختم ،آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی سے پہلے کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر سید نظیر الحسن گیلانی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا ایک اہم اجلاس جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان،نادرا کی جانب سے علمدار حسین سربراہ شعبہ ای گورننس ڈپٹی ڈائریکٹر عمر طارق،زاہد عباس پراجیکٹ مینیجر،ذیشان مغل سافٹ وئر اسپیشلسٹ ،فیصل عمران اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی جبکہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر آئی ایس عمران احمد خان،ڈائریکٹر آج آر آصف علی شاہین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عمران الحق،سکریسی آفسر راجہ وسیم نے شرکت کی

 

اجلاس کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے جاری تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نادرا اور الیکشن کمیشن پاکستان کے حکام نے اجلاس کو ووٹرز کے کوائف کی تصدیق اور ڈیٹا کی اپڈیٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابات جولائی سے پہلے ہو جائیں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مہاجرین کے حلقوں سے متعلق انتظامات کے سلسلے میں آمادگی ظاہر کی ہے جس پر الیکشن کمیشن پاکستان کے الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں بھی آپ کا کردار اور کارکردگی انتہائی تسلی بخش رہی۔

 

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ووٹ ڈالنے کے لیے اصل شناختی کارڈ پیش کرنا پڑتا ہے جبکہ پاکستان میں اسکے علاؤہ بھی شرائط ہیں ہماری کوشش ہے کہ بوگس ووٹوں کے تدارک کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے افسران ہمارے ساتھ ہونگے انکے لئے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا ایک کراچی میں ایک لاہور میں ایک راولپنڈی میں اور ایک پشاور میں اس طرح جو مشکلات پیش آتی ہیں انہیں دور کرنے میں آسانی رہے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ نادرا حکام نے برا تعاون کیا ہے آپ کا سسٹم انسٹال ہو گیا ہے اس سلسلے میں چیئرمین نادرا کا شکریہ اس سلسلے میں ہم نے موبائل وین کیلیے جو ریکوئسٹ بھجی تھی اس پر انہوں نے عملدرآمد کروا دیا جس سے آزادکشمیر کے شہریوں کو بڑی سہولت ملی ۔

 

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ الیکشن کمیشن، نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ انتخابی انتظامات کو بروقت اور بہتر انداز میں مکمل کیا جا سکے

 

۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئندہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامی اور تکنیکی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں گے تاکہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ایک شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل میسر آ سکے۔

آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی سے پہلے کرانے کا فیصلہ
Comments (0)
Add Comment