گرین ٹورازم کمپنی کے لیزمعاملے پرتحفظات ہیں،بیرسٹرخالد خورشید

گرین ٹورازم کمپنی کے لیزمعاملے پرتحفظات ہیں،بیرسٹرخالد خورشید
نیلم(کشمیر ایکسپریس نیوز)سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید نے کہا ہے کہ گزشتہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر جیتنے والوں نے رجیم چینج میں اپنے مینڈیٹ سے رو گردانی کی اور ایک مخلوط حکومت کا حصہ بن کر سازش میں شامل ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑنے والوں کی واپسی کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ ملاپ کا خواب دیکھا ہے ہمارے مسائل ایک جیسے ہیں ہمارے زمینی راستے ملتے ہیں لیکن روڈ انفراسٹرکچر نہ ہونے سے زمینی تعلق ختم ہوچکاہے شونٹھر ٹنل کی تعمیر نیلم اور گلگت بلتستان کے عوام کے لئیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ٹنل کی تعمیر سے دونوں خطوں کے عوام کے روابط بحال ہونگے اور روزگار بڑھے گا ہم نے اپنے دور اقتدار میں اس پر کام کیا خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیلم پریس کلب میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر میاں شفیق جھاگوی،جنرل سیکرٹری میر عتیق الرحمان،جنرل سیکرٹری مظفرآباد ڈویژن خواجہ شفیق احمد،صدر لوئر حلقہ نیلم چوہدری واصف رشید، صدر اپر حلقہ نیلم نثار خان جنرل سیکرٹری سردار سرار رشید سردار سجاد متحرک رہنماء بنارس خان چوہدری شبیر احمد ڈاکٹر شاہد اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بیرسٹر خالد خورشید نے کہا کہ گرین ٹورازم کمپنی کے لیز کے معاملے پر تحفظات ہیں جی بی میں اوپن ٹینڈر کے زریعے لیزہونے چاہیے تھی ہم انویسٹمنٹ کے خلاف نہیں لیکن طریقہ کار سے اختلاف ہے اگر انویسٹمنٹ لارہے ہیں تو اس میں شفافیت ہونی چاہیے اوپن ٹینڈر ہوتے تو مزید کمپنیاں بھی شامل ہوتی اور یہ بولی اربوں میں جاتی جس کا علاقے اور عوام کو فائدہ ہوتا ۔رات کی تاریکی میں یہ لیز کی گئی رات کی تاریکی میں ڈیلیں ہوتی ہیں انویسٹمنٹ نہیں۔ آزادکشمیر کی حکومت اگر ایسا کرے گی تو یہ غلط اقدام ہوگا ۔ آزادکشمیر میں صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں پی ٹی آئی درست سمت گامزن ہے اور آنے والے الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی نیلم کے عوام دونوں حلقوں سے تحریک انصاف کوکامیاب کروائیں تاکہ گلگت اور نیلم کے درمیان دوریاں ختم ہوں تحریک انصاف کی حکومت آنے پر نیلم کے لئیے خصوصی پیکج لائیں گے جس سے علاقے کی تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی حکومت عوامی حکومت ہرگز نہیں فارم 47کے زریعے بنائی جانے والی حکومت عوام کوکسی صورت قبول نہیں ان میں فیصلے کرنے کی نہ ہی صلاحیت ہے اور نہ ہی اختیار،آئین اور قانون کے ساتھ گند کھیل کھیلاگیا جس کا غصہ عوام میں اب تک موجود ہےپاکستان کے عوام نے جس شخص کومینڈیٹ دیا اس کا نام عمران خان ہے اور اسے قید کررکھا ہے ۔جس طرح کشمیر اور جی بی کے عوام اپنے حقوق کے لئیے باہر نکلے ہیں اب پاکستانی قوم بھی نکلے گی اور اپنے حقوق کا تحفظ کرے گی ہمارے آبائواجداد نے ریاست کے لئیے تحریک چلائی اور قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر امن نہیں ہوسکتا کشمیرکی خصوصی حیثیت کا خاتمہ بھارتی حکومت کا ایک مذموم ایجنڈا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وادی نیلم کو اللہ پاک نے قدرتی حسن سے نواز رکھا ہے یہاں کے عوام باشعور ہیں تین روزہ دورے کے موقع پر عوام نے جو محبتیں بانٹیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔گلگت بلتستان اور کشمیر کے حالات ایک جیسے ہیں جی بی اور کشمیر کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی ہمیں سزادی گئی ۔

بیرسٹرخالد خورشیدگرین ٹورازم کمپنی کے لیزمعاملے پرتحفظات ہیں