امپرومنٹ اینڈ ری کنڈیشنگ آف تتہ پانی گوئی کا سنگ بنیاد،رہیاں سے ساوڑ 9.5 کلومیٹر روڈ کا افتتاح
کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوسرے روز دو میگا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھوایا
بدھ کے روز وزیراعظم نے امپرومنٹ اینڈ ری کنڈیشنگ آف تتہ پانی گوئی لمبائی 12 کلو میٹر تخمینہ لاگت 22 کروڑ 84 لاکھ36 ہزار کا سنگ بنیاد اور رہیاں سے ساوڑ 9.5 کلومیٹر روڈ لاگت 34 کروڑ 64 لاکھ روپے کا افتتاح
وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک سے کرایا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنےکے موقع پر موسٹ سنیر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور ،جاوید اقبال بڈھانوی وزیر بحالیات ،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک
،وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی،،ڈائریکٹر اطلاعات راجہ شاہد حسین کھوکھر ،صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ،ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز،ایس پی عدیل بھی موجود تھے
یہ بھی پڑھیں
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کا کوٹلی سے تتہ پانی جاتے ہوئے پھگواڑی سمیت جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا ۔
جہاں ہزاروں افراد آزاد کشمیر کے جھنڈے لیکر امڈ آئے اور وزیراعظم اور وزیرہائر ایجوکیشن کے حق میں پرجوش نعرےلگائے۔
وزیراعظم کے گلے میں ہار ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر سڑک پر جگہ نہ ملنے پرسیکٹروں کی تعداد میں لوگ مکانات کی چھتوں پر چڑھ گئے اور وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کی ۔
وزیراعظم چوہدری انوار الحق اپنی گاڑی کے “سن روف “سے باہر نکل آئے اور ظفر اقبال ملک کے ہمراہ عوام کی طرف سے دکھائی گئی بے لوث محبت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزراکرام بھی وزیراعظم کے قافلے میں شامل تھے
وزیراعظم انوار الحق تتہ پانی پہنچ گئے ،پھگواڑی سمیت جگہ جگہ شاندار استقبال،پرجوش نعرے بازی