انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے وفد کا پی آئی ڈی کمپلیکس کادورہ ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ

انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے وفد کا پی آئی ڈی کمپلیکس کادورہ ،مختلف شعبہ جات کا معائنہ

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے وفد کا پی آئی ڈی کمپلیکس کادورہ ،

ڈائریکٹر تعلقات عامہ آزادکشمیر راجہ شاہد حسین نے وفد کو کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا اوربریفنگ دی ۔

آزادکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و خوراک سردارسہیل اعظم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انفارمیشن سروسزاکیڈمی کے وفد کی قیادت ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل ارشد منیر نے کی

جبکہ وفد میں ڈائریکٹرآئی ایس اے مہرین لیاقت اور ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان اکرم باجوہ ودیگر شامل تھے ۔

انفارمیشن سروسزاکیڈمی کے وفد نے پی آئی ڈی ڈیجیٹل سٹوڈیو، ڈیجیٹل آرکائیو ، شعبہ اشتہارات اور آزادجموں وکشمیر پریس فاونڈیشن کا دورہ کیا اور محکمہ تعلقات عامہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔

ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین نے وفد کو محکمہ تعلقات عامہ کے تاریخی سفر ، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی پیش بندیوں بارے بریفنگ دی اوروفد کے شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دیے ۔

بریفنگ میں ناظم سوشل و ڈیجیٹل میڈیا محمد بشیر مرزا،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سردارعمران سلیم ،آفیسران اطلاعات راجہ محمد سہیل خان ، قراۃ العین شبیر،راجہ عبدالباسط خان، خضرحیات، سردارشمیم انجم ودیگر بھی موجودتھے۔

یہ بھی پڑھیں

ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین نے وفد کو محکمہ تعلقات عامہ کے تاریخی سفر ، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی پیش بندیوں بارے بریفنگ دی اوروفد کے شرکاء کے سوالوں کے جواب بھی دیے ۔

Pidانفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے وفد کا پی آئی ڈی کمپلیکسپی آئی ڈی