بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت گرفتار قیادت و کارکنان کی رہائی کےلئے ریاست گیر پر امن احتجاجی مظاہرے 

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت گرفتار قیادت و کارکنان کی رہائی کےلئے ریاست گیر پر امن احتجاجی مظاہرے

راولاکوٹ/مظفرآباد/میرپور/کوٹلی/باغ/پلندری/حویلی/ہٹیاں بالا/نیلم/بھمبر ( کشمیر ایکسپریس نیوز)

ملک بھر کی طرح بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر صدر تحریک آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی کال پر عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت کی بے گناہ گرفتاریوں،

من گھڑت مقدمات کے خاتمے اور بانی چیئرمین سمیت گرفتار قیادت اور کارکنوں کی رہائی سمیت تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر حملہ کرنے کے خلاف ریاست گیر پر امن احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

“رہا کرو رہا کرو سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو ، نہ باغی نہ وہ غدار ، قیدی نمبر 804 ” فلگ شگاف نعرے ،

ریاست کی فضا گونج اٹھی۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کی رہائی کا مطالبہ ، پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی انتقام بند کیا جائے۔

صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

عمران خان محسن کشمیر ، سفیر کشمیر ہیں،عوام عمران خان کے ساتھ ہے،ملک دیولیہ کرنے والے عمران خان کا راستہ روکنے کے لیے اپنی تمام طر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں

،پاکستان سمیت آزاد کشمیر بھر کے عوام اور نوجوان اپنے محبوب قائد عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں دھونس دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑسکتے ۔

سفیر کشمیر عمران خان کو رہا کرو ریلیاں عمران خان کی رہائی تک جاری رہیں گے۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے والے خود مٹ جائیں گے لیکن پی ٹی آئی کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ضلعی تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے یک زبان ہو کر عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ناگزیر ہے۔ جعلی کیسز میں امت مسلمہ کے لیڈر کو پابند سلاسل کرنا ظلم ہے۔ فسطائیت ک بازار بند ہونا چاہئے

مظفر آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل میر عتیق الرحمن نے کی جبکہ سابق وزیرحکومت محمد حنیف اعوان،

صدر تحریک انصاف ضلع مظفرآباد پیر سید اظہر گیلانی،چیف آرگنائزر ڈویژن مظفرآباد محمد عارف مغل،سیکرٹری جنرل ڈویژن مظفرآبادخواجہ محمد شفیق،

ترجمان صدر پی ٹی آئی سید تبریز کاظمی،سیکرٹری انفارمیشن ڈویژن محمد سعید کیانی،چیف آرگنائز مظفرآباد چوہدری ضیاد قاسیم،سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآبادوحید اعوان،راجہ فرخ ممتا ز خان،

محسن اعوان،صدر تحصیل مظفرآباد مظہر اللہ اعوان،صدر تحصیل نصیر آباد سید قلند نقوی سمیت ضلع مظفرآباد،ڈویژن مظفرآباد،تحصیل ہا کے عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔

احتجاجی سے مذید خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں پارٹی صدر سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں

تحریک انصاف عوامی سمندر کا نام ہے حالیہ انتخابات میں ہمارا منڈیٹ چوری کیا گیا ہے جس کے لیے پرنٹنگ پریس دوبارہ سے اپن کروا کر ووٹ بنا کر دھاندلی کی گئی،

عمران خان بے قصور ہیں وہ جیل کے اندر ہوتے ہوئے بھی ان ملک دشمنوں پر بھاری ہیں،پاکستان کو ان چوروں نے دیولیہ کر دیا ہے جگہ جگہ سے قرض لے کر بیرون ملک میں اپنی جائیدادیں بنا رہے ہیں

بلاجواز ٹیکس لگا کر عام آدمی کو پریشان کررکھا ہے،عمران خان پر جھوٹے مقدمات ایک ایک کر کے خارج ہورہے ہیں اب یہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف پر مکمل پابندی لگائی جائے تانکہ عمران خان کا راستہ روکا جاسکے۔

احتجاجی مظاہرےبانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت گرفتار قیادت و کارکنان کی رہائی کےلئے ریاست گیر پر امن احتجاجی مظاہرےتحریک انصاف کے دفتر پر حملہصدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازیعمران خان کی رہائیمظاہرین