اسلام آباد مذاکرات ,میڈیا سنٹر میں کیا سہولیات موجود ہیں؟

اسلام آباد مذاکرات: صحافیوں کے بنائے گئے میڈیا سنٹر میں کیا سہولیات موجود ہیں؟ تفصیل سامنے آگئی

میدیا سنٹر میں اعلیٰ معیار کی کافی، تیز رفتار انٹرنیٹ اور پیشہ ورانہ برانڈنگ جیسی سہولیات دستیاب ہیں

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)ایران امریکہ مذاکرات کے لیے صحافیوں کے لئے بنائے گئے میڈیا سنٹر میں کیا سہولیات موجود ہیں تفصیل سامنے آگئی

،میڈیا سنٹر میں اعلیٰ معیار کی کافی، تیز رفتار انٹرنیٹ اور پیشہ ورانہ برانڈنگ جیسی سہولیات دستیاب ہیں ایران امریکہ مذاکرات کے صحافیوں کے لیے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں بنائے گئے میڈیا سنٹر میں ملکی و غیر ملکی صحافیوں کی سہولت کے لیے بہترین انتظام کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات کے کوریج کے لیے سینکڑوں ملکی وغیرملکی صحافی اس وقت اسلام آباد کے مرکزی کنونشن سینٹر میں موجود ہیں،جسے پاکستانی حکام نے جنگ بندی مذاکرات کے لیے ایک میڈیا حب میں تبدیل کر دیا ہے۔

میدیا سنٹر میں اعلیٰ معیار کی کافی، تیز رفتار انٹرنیٹ اور پیشہ ورانہ برانڈنگ جیسی سہولیات دستیاب ہیں، سنٹر کے اندر کا ماحول ایک شادی ہال جیسا ہے، جہاں بریانی، کباب اور گلاب جامن پیش کیے جا رہے ہیں، جبکہ اعلیٰ معیار کی کافی بھی دستیاب ہے جو برازیل اور ایتھوپیا کے دانوں سے تیار کی گئی ہے۔

اسلام آباد مذاکراتامن مذاکراتمیڈیا سنٹر میں کیا سہولیات موجود ہیں؟
Comments (0)
Add Comment