اسلام آباد،امریکا،ایران مذاکرات میں پیش رفت، دوادوارمکمل

اسلام آباد میں امریکا، ایران مذاکرات میں پیش رفت، دو ادوار مکمل، ورکنگ ڈنر جاری

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری اہم مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دو ادوار پر مشتمل باضابطہ بات چیت مکمل ہو چکی ہے جبکہ اس وقت دونوں وفود کے درمیان ورکنگ ڈنر جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان براہِ راست بات چیت کا آغاز ہوا۔

مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کی، جبکہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی وفد میں شامل تھے۔ امریکی وفد نے ایرانی قیادت، محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی سے براہِ راست مذاکرات کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی میں ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال اور ممکنہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت دونوں وفود کے درمیان ورکنگ ڈنر جاری ہے، جس کے بعد مذاکرات کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگا جس میں تکنیکی نوعیت کے امور زیر بحث آئیں گے۔ ان مذاکرات میں دونوں جانب کے سینیئر حکام شرکت کریں گے اور تفصیلات و باقی معاملات کو حتمی شکل دینے پر بات چیت کی جائے گی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذاکرات کا مجموعی ماحول مثبت رہا ہے اور اب تک کی پیش رفت کو حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ سفارتی عمل خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔

اسلام آبادامریکاایران مذاکرات میں پیش رفتدوادوارمکمل
Comments (0)
Add Comment