اسلام آبادمذاکرات بے نتیجہ،امریکاکی واپسی،اختلافات برقرار

اسلام آباد مذاکرات بے نتیجہ، امریکا کی واپسی، ایران سے اختلافات برقرار

اسلام آباد: (کشمیر ایکسپریس نیوز) امریکی نائب صدر JD Vance نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طویل مذاکرات کے باوجود کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکا اور امریکا بغیر کسی ڈیل کے واپس جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 21 گھنٹوں سے جاری مذاکرات میں مختلف اہم امور زیر بحث رہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال امریکا سے زیادہ ایران کے لیے نقصان دہ ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ مذاکرات میں امریکا نے نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی اور اپنی شرائط واضح انداز میں پیش کیں، لیکن ایران نے انہیں تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وفد کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی گئی، جبکہ امریکا کو اس حوالے سے ٹھوس اور مثبت یقین دہانی درکار ہے۔

JD Vance نے پاکستان کی میزبانی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم Shehbaz Sharif اور فیلڈ مارشل Asim Munir کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں امریکی نائب صدر وفد کے ہمراہ Islamabad سے امریکا روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب Iran کی حکومت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات تقریباً 14 گھنٹے بعد مکمل ہوئے، جہاں دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین نے تحریری مسودوں کا تبادلہ بھی کیا۔

ایرانی حکام کے مطابق بعض اختلافات تاحال موجود ہیں، تاہم مذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی تجویز اور دونوں فریقین کے اتفاق سے مذاکرات وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ فوری پیش رفت سامنے نہیں آئی، تاہم مذاکرات کا تسلسل خطے میں ممکنہ بہتری اور سفارتی حل کی امید کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اختلافات برقراراسلام آبادمذاکرات بے نتیجہامریکاکی واپسی
Comments (0)
Add Comment